4 دسمبر 2014 - 11:34
عالمی برادری نے فلسطین کا مسئلہ اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نے فلسطین کا مسئلہ اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نے فلسطین کا مسئلہ اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نبیل العربی نے گزشتہ روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں عرب ملکوں اور روس کے باہمی تعاون کے اجلاس میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر پر مبنی اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے فلسطین کے مسئلے کو کسی منصفانہ راہ حل کے بغیر چھوڑ دیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کے اکثر ملکوں نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے تشدد آمیز اقدامات کی جانب سے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں انھوں نے فرانس کی پارلیمنٹ کے اقدام کو مثبت قرار دیا ۔ فرانس کی پارلیمنٹ کے نمایندوں نے منگل کو 151 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 339 موافق ووٹوں سے مملکت فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲